30سال سے روپوش بیرون ملک فرار مجرم اشتہاری انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار

Published: 15-05-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے عرصہ 30سال سے روپوش ہوکر بیرون ملک فرار مجرم اشتہاری انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراحمد نواز شاہ کی زیر قیادت پولیس کی خطرناک مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔جس میں ایس ایچ او انسپکٹر عدنان شہزاد اور ان کی ٹیم نے خطرناک مجرم اشتہاری محمد عنصر ولد حاکم علی ساکن جاتریہ کو انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک دبئی سے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے قتل کے مقدمہ نمبر 26مورخہ 06.02.1992 میں مطلوب تھا۔ جو واردات کے بعد روپوش ہوگیا اور بعد ازاں بیرون ملک فرار ہوگیا۔ جسے پولیس تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے انتہائی محنت سے ٹریس کرکے ریڈ وارنٹ جاری کروائے اور بذریعہ انٹرپول دبئی سے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔