تھانہ سٹی جلالپورجٹاں:چنگ چی رکشہ چوری کرنے والا تین رکنی گینگ گرفتار، 2رکشے برآمد

Published: 17-05-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس تھانہ سٹی جلالپورجٹاں کی کاروائی!چنگ چی رکشہ چوری کرنے والا تین رکنی گینگ گرفتار، 2رکشے برآمد تفصیلات کے مطابق جلالپورجٹاں کے علاقہ میں چوروں کا ایک گینگ متحرک تھا جومحنت کشوں کے چنگ چی رکشے چوری کرتے تھے۔ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ نے اس گینگ کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی صدرسرکل ملک عدنان احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپورجٹاں اختر حسین اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ جنہوں نے پیشہ وارانہ مہارت اورانتہائی محنت سے رکشے چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کو ٹریس کرکے اسکے 3کارندوں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں 1۔ محمد ارسلان ولد صابر علی ساکن وزیر آباد  2۔ محمد اظہر ولد محمد نذر۔3۔ نوید ولد محمد افضل  سکنائے محلہ فیض آباد گجرات شامل ہیں۔دوران انٹیروگیشن چوری ہونے والے 2چنگ چی رکشے برآمد کر لئے گئے۔ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔