تھانہ جاتلی پولیس کی کاروائی:قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار

Published: 19-05-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)قتل کا اشتہاری مجرم گرفتار۔تھانہ جاتلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔ اشتہاری مجرم عادل امیر نے ساتھیوں کے ہمراہ لڑائی جھگڑے کی بناء پر فائرنگ کرکے جہانزیب کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں رواں سال تھانہ جاتلی میں درج کیا گیا تھا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا ہے کہ اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، اور سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی کے لیے اہم ہے۔