Published: 21-05-2023
(رپورٹ:۔ سلیمان علی بٹ سے)جھنگ سٹیلائیٹ ٹاؤن وی ٹی آئی کالج کے قریب ٹرک اور موٹر سائیکل کے تصادم کے نتیجے میں دو افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم روانہ۔جھنگ کالر کی اطلاع کے مطابق کراسنگ کے دوران ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم ہو گیا۔جھنگ ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔جھنگ تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افرادمحمد جاوید ولد عاشق حسین 37 سال‘ام سلمہ زوجہ عاشق حسین 60 سال جاں بحق ہو گئے۔جھنگ ریسکیو 1122 اہلکاروں نے دونوں ڈیڈ باڈیز کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔