Published: 21-05-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈاکٹر حیدر اشرف کی زیر قیادت اے ایس آئی اور ہیڈ کانسٹیبلان کی ترقی کا پانچواں پروموشن بورڈ ریجن آفس میں منعقد ہوا۔ ریجن بھر سے111اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹراور 135ہیڈ کانسٹیبلان کو اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی۔ڈیڑھ ماہ کے دوران ریجن بھر سے 687 اے ایس آئی اور ہیڈ کانسٹیبلان کو اگلے عہدہ پر ترقی دی گئی۔312اے ایس آئیز کو سب انسپکٹراور 375ہیڈ کنسٹیبلان کو ترقی ملی۔میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق محکمانہ ترقی ہر پولیس افسر و اہلکار کا بنیادی حق ہے جو انہیں ہر صور ت دیا جائے گا۔ آر پی او