پاکستانی باکسرز نے مراکش میں ہونیوالے مقابلوں میں دو طلائی تمغہ جیت لئے

Published: 22-05-2023

Cinque Terre

 اسلام آباد: پاکستان کے باکسرز کا بڑا اعزاز، مراکش میں ہونے والے کک باکسنگ مقابلوں میں دو طلائی تمغہ جیت لئے۔ محمد کاشف خان نے 65 کلو گرام کیٹیگری میں مراکش کے باکسر کو شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا جبکہ فیصل خان نے 60 کلو گرام کیٹیگری میں مراکش کے باکسر کو شکست دیکر طلائی تمغہ جیت لیا۔مراکش میں ہونے والی عالمی کاجو کینمبو اوپن چمپئن شپ کے مقابلوں میں دنیا بھر سے نو ٹیموں نے شرکت کی، کامیابی حاصل کرنے والے دونوں باکسرز کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے۔طلائی تمغہ حاصل کرنے والے باکسرز نے اپنی کامیابی کو قوم کی دعاؤں اور ہیڈ کوچ عابد خان کی محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔