ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک اور ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کا پولیس لائن میں پولیس ملازمین کے میڈیکل اسکریننگ کیمپ کا افتتاح

Published: 23-05-2023

Cinque Terre

 ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک اور ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ نے پولیس لائن میں پولیس ملازمین کے میڈیکل اسکریننگ کیمپ کا افتتاح کیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد عابد، ڈی ایچ اوز ڈاکٹر ایاز ناصر، ڈاکٹر غمخوار حسین شاہ اس موقع پر موجود تھے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا میڈیکل کیمپ لگانے کا مقصد محکمہ پولیس کے جوانوں و ملازمین کی اسکریننگ کرنا ہے تاکہ اگر کوئی جوان کسی خطرناک بیماری میں مبتلا ہے تو اس کی جلد از جلد تشخیص کی جاسکے اور فوری علاج کیا جاسکے، میڈیکل کیمپ کے دوران ہیپاٹائٹس بی سی، ٹی بی، شوگر سمیت دیگر بیماریوں کے حوالے سے ٹیسٹ کئے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ دیگر محکموں میں میں افسران و ملازمین کی اسکریننگ کے میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا میڈیکل کیمپ میں لگائے مختلف کاؤنٹڑز اور انتظامات کا جائزہ بھی لیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے میڈیکل کیمپس کے انعقاد پر محکمہ صحت گجرات کی ٹیم کو سراہا۔