Published: 26-05-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل نے یوم تکریم شہداء کی مناسبت سے تحصیل سرائے عالمگیر میں شہداء کے مزاروں پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل نے کہا کہ زندہ قومیں ہمشہ اپنے محسنوں اور شہداء کو یاد رکھتی ہیں، ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے اور ان بہادرو سپوتوں کی بدولت ہم آج آزاد ہیں، شہداء اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ہمیشہ عزت و احترام کا رشتہ قائم رہے گا۔