Published: 30-05-2023
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، اوپننگ بلے باز محمد رضوان اور فخر زمان اس سال حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اپنی والدہ کے ساتھ جون کے دوسرے ہفتے میں مقدس سفر پر سعودی عرب روانہ ہوں گے جبکہ محمد رضوان اور فخر زمان بھی اس سال حج پر جائیں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے سابق کرکٹر انضمام الحق بھی اہلیہ کے ہمراہ فریضہ حج ادا کریں گے، فہیم اشرف اور افتخار احمد سمیت چند دیگر کرکٹرز بھی رواں سال حج کی سعادت حاصل کریں گے۔