Published: 30-05-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ریڈر ایس ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن برانچ گوجرانوالہ انسپکٹر جاوید محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہو گئے۔اس موقع پر ان کے اعزاز میں آر پی او آفس میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سینئر افسران اور آفس اسٹاف نے ریٹائرڈ ہونے والے انسپکٹر جاوید کو پھولوں کے ہار پہنائے، گل پاشی کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ محمد جاوید کو آر پی او آفس سے عزت و تکریم اور مکمل اعزاز کے ساتھ روانہ کیا۔