ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ

Published: 30-05-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ،  چور اور ڈکیت گینگز،اشتہاری مجرمان اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیوں کی ہدایات، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے ڈی پی او آفس اٹک کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں ایس پی انویسٹی گیشن اٹک جویریہ محمد جمیل،ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز  اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ ڈی پی او اٹک نے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کی کار کردگی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے سنگین مقدمات بالخصوص قتل کے زیر تفتیش مقدمات کو یکسو کرنے،قتل کے بقیہ ملزمان کو گرفتار کرنے اور کیٹگری اے کے مجرمان اشتہاری کی گرفتاری پرخصوصی زور  دیا۔اسکے علاوہ  انہوں نے چور اور ڈکیت گینگز  کے خلاف بھرپور کاروائیوں کی ہدایات دیں،انہوں نے کار اورموٹر سائیکل چور گینگز کے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم دیا اور کہا کہ ان عناصر کے خلاف اپنی کاروائیوں کو بہتر کریں تا کہ عوام عدم تحفظ کا شکار نہ ہو۔ان کا کہنا تھا کہ تمام ایس ایچ اوز اپنے علاقہ جات میں مؤثر گشت کو یقینی بنائیں اور چوری کی وارداتوں میں ملوث سرگرم گینگز کے خلاف آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے،عوام کی جان و مال کاتحفظ اٹک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق جدید پولیسینگ اور سمارٹ ورکنگ کے حوالے سے شروع کیے گئے تمام پراجیکٹس کی کامیابی،عوام کیساتھ شائستہ برتاؤ اور فوری رسپانس سے مشروط ہے۔لہذا تمام پولیس افسران قانون کے یکساں طور پر نفاذ کو یقینی  بناتے ہوئے سروس ڈلیوری میں مزید بہتری لائیں۔