راولپنڈی: گوجرخان اندھے قتل کی واردات کا معمہ پولیس نے حل کر دیا، مقتول کی اہلیہ سمیت 03 ملزمان گرفتار

Published: 01-06-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)راولپنڈی: گوجرخان اندھے قتل کی واردات کا معمہ پولیس نے حل کر دیا، مقتول کی اہلیہ سمیت 03 ملزمان گرفتار، مقتول ثقلین کواس کی دوسری اہلیہ نے گھریلو چپقلش کی بناء پر آشنا اوراپنے سابقہ شوہر کے بیٹے کے ساتھ مل کر قتل کیا، مقتول اپنی دوسری بیوی ساجدہ کے ساتھ گوجرخان میں رہائش پذیر تھا۔تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے موثر تفتیش کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں مقتول کی دوسری اہلیہ ساجدہ، اور اسکے سابقہ شوہر کا بیٹا عبدالستار اور آشناء شہباز شامل ہیں،مقتول ثقلین کواس کی دوسری اہلیہ نے گھریلو چپقلش کی بناء پر آشنا اوراپنے سابقہ شوہر کے بیٹے کے ساتھ مل کر قتل کیا،ملزمان نے مقتول ثقلین کو فائرنگ کر کے قتل کیا، مقتول اپنی دوسری بیوی ساجدہ کے ساتھ گوجرخان میں رہائش پذیر تھا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے گوجرخان پولیس کو موثر تفتیش پر شاباش دیتے ہوئے کہاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔