ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی پولیس غازیوں کیساتھ خصوصی میٹنگ

Published: 01-06-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی پولیس غازیوں کے ساتھ خصوصی میٹنگ۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں پولیس غازیوں کے ساتھ ڈی پی او کمپلیکس میں خصوصی میٹنگ کی گئی۔ ڈی پی او گجرات نے ایس پی انویسٹی گیشن محمد ریاض ناز کے ہمراہ گجرات پولیس کے غازیوں کو تعریفی اسناد دیں۔ اس موقع پر غازیوں کو درپیش مختلف نوعیت کے مسائل بھی دریافت کئے اور ان مسائل کے حل کے لئے محکمہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون اور مدد کا یقین دلایا۔ انہوں نے دوران سروس سماج دشمن عناصر کے خلاف لڑنے والے پولیس غازیوں کی ویلفیئر کے لئے آئی جی پنجاب کے اقدامات سے متعلق بریف کیا۔ڈی پی او گجرت نے مزید کہا کہ پولیس غازیوں کے لئے میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں آپ لوگوں کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو آپ مجھے بتا سکتے ہیں۔