روڈ رابری کی وارداتوں میں مطلوب بدنام زمانہ حسنی لنگڑا ڈکیت گینگ تین ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

Published: 02-06-2023

Cinque Terre

(چوہدر ی نصیر افضل سے)ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر چونیاں عابد محمود چھینہ اور انکی ٹیم نے روڈ رابری کی وارداتوں میں مطلوب بدنام زمانہ حسنی لنگڑا ڈکیت گینگ کے 3 ارکان مسلح ہائے اسلحہ آتشیں کو سرغنہ سمیت اس وقت گرفتار کر لیا جب ملزمان واردات کی نیت سے گھات لگائے بیٹھے تھے۔اب تک ملزمان کے انکشاف پر لوٹی گئی رقم تقریبا ایک لاکھ روپے، 3 عدد موٹر سائیکلیں، 6 عدد موبائل فون، 2 عدد پسٹل معہ گولیاں اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد، ملزمان نے ڈکیت گینگ تشکیل دے رکھا تھا اور روڈ پر اسلحہ کے زور پر چھینا جھپٹی کرتے تھے۔ گینگسٹر حسنی لنگڑا کے خلاف 2 درجن سے زائد مقدمات درج ہیں۔ ملزمان نے دوران تفتیش صدر چونیاں کے علاقہ میں 8 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔