آئی پی ایل؛ گیلی آؤٹ فیلڈ سکھانے پر مداحوں نے بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Published: 02-06-2023

Cinque Terre

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے فائنل میں بارش کے بعد میچ تاخیر سے شروع ہونے پر شائقینِ کرکٹ نے دنیا کے امیر ترین بھارتی بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی مداحوں نے اپنے بورڈ کو شدید تقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ آئی پی ایل فائنل کا ایک روز بارش جبکہ دوسرا روز گیلی ااؤٹ فیلڈ کے باعث دیر سے شروع ہوا، اس دوران گراؤنڈز اسٹاف نے میدان کو خشک کرنے کی خوب کاوشیں کرتے ہوئے اسپنج (فوم کا ٹکڑے)، ہئیر ڈرائیر اور استری کا استعمال کیا، جس پرشائقین کرکٹ نے اپنے بورڈ کے خوب لتے لیے۔شائقین نے ٹرول کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت سب سے امیر کرکٹ بورڈ تسلیم کیا جاتا ہے لیکن پچز خشک کرنے کیلئے ہمارے پر پرانے ہی طریقے موجود ہیں، کیوں؟۔اس دوران ایک شائق نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مثال دیتے ہوئے لکھا کہ 2018 کے ایلیمینیٹر میچ کے دوران پچ کو سکھانے کیلئے بورد نے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آئی سی سی نے 2024 سے 2027 تک کی انٹرنیشنل کرکٹ سائیکل کیلیے نیا ریونیو شیئرنگ ماڈل تجویز کیا ہے جس میں بھارتی بورڈ کو مجموعی طور پر 38.5 فیصد ہوگا، انگلینڈ اور آسٹریلیا بالترتیب 6.89 اور 6.25 فیصد رقم کے حقدار ہوں گے، پاکستان کا شیئر 5.75 فیصد ہے۔