بھارتی گلوکارہ کو کنسرٹ کے دوران فائرنگ سے زخمی

Published: 02-06-2023

Cinque Terre

بہار: بھارتی ریاست بہار میں ایک ثقافتی شو کے دوران فائرنگ سے بھارتی گلوکارہ زخمی ہوگئیں جن کی حالت خطرے باہر بتائی جاتی ہے۔ بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق شو میں موجود لوگوں کی طرف سے خوشی میں فائرنگ کی گئی جس سے بھوجپوری لوک گلوکار نیشا اپادھیے کو گولی لگ گئی۔گلوکارہ کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا اور ڈاکٹروں کے مطابق ان کی ٹانگ میں گولی لگی اور حالت خطرے سے باہر ہے۔