کیا ملائیکہ اروڑا ماں بننے والی ہیں؟ ارجن کپور نے خاموشی توڑ دی

Published: 02-06-2023

Cinque Terre

 ممبئی: بالی وڈ اداکار ارجن کپور اور نامور اداکارہ ملائیکہ اروڑا مبینہ طور پر کافی عرصے سے ریلیشن میں ہیں اور اداکار نے ملائکہ کے حمل سے متعلق اطلاعات پر اپنی خاموشی توڑدی ہے۔ نومبر 2022 سے سوشل میڈیا پر وقفے وقفے سے یہ خبر گردش میں رہتی ہے کہ ملائیکہ اروڑا، ارجن کپور کے بچے کی ماں بننے والی ہیں۔ارجن کپور نے اس خبر پر کبھی زبان نہیں کھولی لیکن اب انہوں نے اپنی زبان کھول دی اور کہا کہ کسی کے متعلق منفی چیزیں کہنا آسان ہے اور اسے لوگوں کی توجہ بھی ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اور ملائیکہ دونوں اداکار ہیں، ہماری پروفیشنل اور پرائیوٹ زندگی میں فرق ہے اور میڈیا کو اس کا خیال رکھنا چاہئے۔اداکار نے مزید کہا کہ اداکار انسان ہوتے ہیں اور اگر ان کے متعلق میڈیا کچھ لکھتا ہے تو کم از کم ان سے تصدیق ضرور کرالینی چاہئے۔