کسی فرد کو مہنگی و جعلی کھاد فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی‘ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین

Published: 04-06-2023

Cinque Terre

(چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلع بھر میں مہنگی و جعلی کھادیں، زرعی ادویات فروخت کرنے والے 35 افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں، کسی فرد کو مہنگی و جعلی کھاد فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، محکمہ زراعت، لائیو اسٹاک سمیت تمام ذراعت سے منسلک ادارے کسانوں کی بھرپور راہنمائی کریں، کسانوں کو سسبڈیز، پروگرامز بارے برقت آگاہی دی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں زرعی ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اطہر لطیف، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر طاہر عزیز اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ حکومت پنجاب کسان کی فلاح و بہبود اور زراعت کے فروغ کے لیے انقلابی قدم اٹھا رہی ہے، بارانی علاقوں میں پانی کی فراہمی کے لئے سولر سسٹم اور اسپرنگل سسٹم، پکے کھال بنانے پر  سسبڈی فراہم کررہی ہے،محکمہ زراعت ضلع بھر میں کھاد کی ڈیمانڈ کے مطابق دستیابی یقینی بنائی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ حکومت پنجاب تیل دار اجناس اور باغات کے فروغ کے لیے بھی کسان بھائیوں کو سسبڈی فراہم کررہی ہے، کسان بھائی محکمہ زراعت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سبسڈی سے استفادہ حاصل کریں، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ لائیو اسٹاک سلاٹر ہاوس پر لائے جانے والے جانوروں کا تفصیلی معائنہ کرے، بیمار اور مضر صحت گوشت کی مارکیٹ میں فراہمی روکی جائے، کٹہ پال اور کٹہ بچاو پروگرام کے تحت کسانوں کو 71 لاکھ روپے سے زائد روپے دیئے گئے ہیں، غیر معیاری ونڈہ کی فروخت پر 17 افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ محکمہ زراعت توسیع اور تمام دیگر محکمے کسان کی فلاح وبہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں، کسانوں کی کاشتکاری اور لائیو اسٹاک سیمت دیگر تمام اسکیموں بارے بھرپور راہنمائی فراہم کریں۔