Published: 04-06-2023
(سلیمان علی بٹ سے)آر پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدائیت پرپولیس لائنز گجرات میں ریجن بھر کے تفتیشی افسران کیلئے ایک روزہ ایڈوانس تفتیشی کورس کا انعقاد کیا گیا۔ کرائم سین یونٹ میں کروائے گئے تربیتی کورس میں شرکاء کو جائے وقوعہ محفوظ بنانے اور شواہد اکٹھے کرنے کے متعلق تربیت دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او احمد نواز شاہ کی ہدائیت پر پولیس لائنز میں مختلف اضلاع کے تفتیشی افسران کی استعداد کار کو بڑھانے اور تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی کورس کروایا گیا۔ تربیتی کورس میں تفتیشی افسران کو جدید سائنسی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنیاور پولیس تفتیش کو جدید خطوط پر استوار کرنے سے متعلق تربیت دی گئی۔ ورکشا پ کے شرکا ء کو تربیت دینے والوں میں پی آر او انسپکٹر فرزانہ کوثر اور انچارج کرائم سین یونٹ حسن عسکری شامل ہیں۔