Published: 04-06-2023
(سلیمان علی بٹ سے)تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے علاقہ سید ابراہیم کے قریب سابقہ رنجش پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق خلیل احمد ولد محمد امجد قوم گجر سکنہ سید ابراہیم اپنی بیوی جو کہ گورنمنٹ پرائمری سکول میں بطور ٹیچر ہے اسے چھوڑ کر واپس گھر جا رہا تھا کہ گاؤں کے قریب پہنچنے سے پہلے ہی نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس موقع پر پہنچ گئی، موقع سے تمام شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مقتول کے بھائی کی مدعیت 7 نامزد اور 3 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔