آنجہانی ریسلر اوماگا کے بیٹے زیلا فاتو نے اسلام قبول کرلیا

Published: 05-06-2023

Cinque Terre

ڈبلیو ڈبلیو ای کے آنجہانی ریسلر اوماگا کے بیٹے زیلا فاتو نے اسلام قبول کرلیا۔یوٹیوب ویڈیو کے دوران آنجہانی ریسلر اوماگا کے بیٹے نے مذہب تبدیلی کا اعلان کیا، زیلا نے اپنے اسلام کے سفر کو “خوبصورت” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جیل میں مسلمان قیدیوں سے متاثر ہوئے اور وہاں گزارے گئے وقت کے انہیں سوچنے پر مجبور کیا۔انجہانی ریسلر کے بیٹے زیلا کو اپنی فٹنس اور مراقبہ کی ویڈیوز کے لیے جانا جاتا ہے تاہم ٹیکساس اسٹیٹ پینٹینٹری میں ڈکیتی کے الزام میں انہیں 6 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔27 سالہ نوجوان نے بتایا کہ جیل میں رہتے ہوئے وہ اسلام کے بارے میں متجسس تھا اور مذہب پر کافی مطالعہ اور تحقیق کے بعد ایک سال قبل 3 اپریل 2022 کو اسلام قبول کیا۔انہوں نے کہا کہ مذہب کو قبول کرنے کے بعد اس کے پاس اپنی زندگی اور اسلام کے بارے میں کہنے کیلئے صرف مثبت باتیں ہیں۔ زیلا اپنے پلیٹ فارم کو لوگوں کو اسلام سے آگاہ کرنے اور انہیں روحانیت کا راستہ اختیار کرنے کی ترغیب دینے کے لیے استعمال کروں گا۔