لالہ موسیٰ کے علاقے میں ٹریفک حادثہ میں ایک نوجوان جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہو گیا

Published: 05-06-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ سلیمان علی بٹ سے)لالہ موسیٰ کے علاقے میں ٹریفک حادثہ میں ایک نوجوان جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہو گیا تفصیلات کے مطابق مین سٹی لالہ موسیٰ کے علاقے میں شام آٹھ بجے کے قریب ایک تیز رفتار رفتار ٹرک سے موٹر سائیکل سوار دو نوجوان بے قابو ہوکر ٹکراگئے حادثے کے نتیجہ میں ایک 23سالہ نوجوان موقع پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ دوسرا 24 سالہ نوجوان شدید زخمی ہے زخمی کو ڈرامہ سنٹر لالہ موسیٰ منتقل کردیا گیا جبکہ ڈیڈ باڈی کو بھی قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔