Published: 08-06-2023
کراچی: سر راہ اور ایک تھی لیلیٰ ڈرامے کی شاندار کامیابی کے بعد ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر شائقین کے لیے 8 جون سے ہر جمعرات کی رات آٹھ بجے ڈرامہ سیریل ’گناہ‘ نشر کیا جائے گا۔ڈرامے میں صبا قمر، سرمد کھوسٹ ، رابعہ بٹ اور جگن کاظم مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گیْچار روز قبل ڈرامے کا ٹریلر جاری کیا گیا، جس میں صبا قمر کو اپنی اماں سے گفتگو کرتے سُنا جاسکتا ہے جبکہ اس پرومو میں وہ انتقاما اپنے شوہر ملک حیات خان کا گلا دباتے نظر بھی آرہی ہیں۔ایک موقع پر سوال ’کوئی ماں اتنی خود غرض اور بے حس کیسے ہوسکتی ہے؟‘ کا جواب دیتے ہوئے صبا قمر بولتی ہیں کہ ’اماں، محبت چیز ہی ایسی ہوتی ہے جو انسان کو سوچنے، سمجھنے محسوس کرنے، صحیح غلط ، اچھا برا سب کی قید سے آزاد کردیتی ہے‘۔ڈرامے میں سرمد کھوسٹ جاگیردار ملک حیات خان کا کردار ادا کررہے ہیں۔ جن کی بیوی ’صبا قمر‘ ایک نوجوان لڑکے کی محبت میں گرفتار ہوکر سب چھوڑ چھاڑ کر بھاگ جاتی ہیں۔رابعہ بٹ اس ڈرامے میں ایماندار ایس ایچ او ابیہا کا کردار ادا کررہی ہیں۔ ڈرامے کی ہدایت کاری عدنان سرور کررہے ہیں جبکہ کہانی محسن علی نے کی۔