ورلڈکپ 2023؛ شیڈول کب جاری کیا جائے گا؟ آئی سی سی چیف کا اعلان

Published: 09-06-2023

Cinque Terre

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائس کا کہنا ہے کہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کے شیڈول کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ورلڈکپ شیڈول کے حوالے سے بات کرتے ہوئے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائس کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے جلد سے جلد میگا ایونٹ کا اعلان کریں، بھارتی بورڈ کی جانب سے شیڈول ہمیں ایک آدھ دن میں مل جائے گا، جس کے بعد ممبرز ممالک اور براڈکاسٹرز کے ساتھ مشاورت کریں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی بورڈ کی جانب سے انہیں بھی ورلڈکپ شیڈول سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا ہے، جو سوالات کو جنم دے رہا ہے۔ سال 2015 اور 2019 کے میگا ایونٹ کا شیڈول ایک سال قبل کردیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کی جانب سے اطلاعات ہیں کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے دوران بھی ورلڈکپ 2023 کے شیڈول کے اعلان کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔یاد رہے کہ جیف ایلر ڈائس چند روز قبل آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے کے ہمراہ دورہ پاکستان پر آئے تھے، ذرائع کے مطابق اس کا مقصد ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے یقین دہانی حاصل کرنا تھا تاہم چیف ایگزیکٹو سے پاکستان کی ورلڈکپ میں شرکت اور شیڈول میں تاخیر کا سوال کیا تو جواب گول کرگئے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ میں شرکت کا فیصلہ حکومتی منظوری ملنے کے بعد کرے گا۔