Published: 09-06-2023
ممبئی: بالی وڈ اسٹار شاہد کپور کی نئی فلم ’بلڈی ڈیڈی‘ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر 9 جون کو ریلیز کی جائے اور اس حوالے سے نئی خبریں سامنے آئی ہیں جس میں اداکار کا بڑا معاوضہ بھی موضوع بحث بن گیا ہے۔ علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کے ٹیزر اور ٹریلر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو فلم کی ریلیز کیلئے بے چین کیا ہوا ہے اور فلم کے بڑے بجٹ کے حوالے سے بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ شاہد کپور نے ’بلڈی ڈیڈی‘ کے لئے چالیس کروڑ انڈین روپے کا بڑا معاوضہ لیا ہے۔بالی وڈ کے فلمی تجزیہ کار حیران ہے کہ ایسے وقت میں جب انڈسٹری ایک معاشی بحران سے دوچار ہے، شاہد کپور کی برانڈ ویلیو بڑھ رہی ہے۔’بلڈی ڈیڈی‘ کی طرف سے شاہد کپور کو ملنے والے حیران کن معاوضے پر ابھی تک کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی ہے لیکن پروڈیوسر کے مطابق یہ درست جگہ پر سرمایہ کاری تھی۔