Published: 14-06-2023
گجرات (رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)کمشنر گوجرنوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی،ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر حیدر اشرف نے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کے ہمراہ تاریخی رام پیاری محل میں قائم گجرات میوزیم کا دورہ کیا، کمشنر گوجرنوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے میوزیم دفاتر، اسٹاف کی حاضری صفائی اور میوزیم میں قائم کی گئی مختلف گیلریز میں رکھی گئی نوادرات کا معائنہ کیا، کمشنر گوجرنوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی کہا کہ میوزیم کسی بھی ملک کی تاریخ اور ثقافت کو اجاگر کرنے کا بہترین زریعہ ہوتا ہے، اسی مقصد کو مد نظر رکھتے ہوئے رام پیاری محل کی تاریخی عمارت میں گجرات میوزم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں گجرات کی تہذیب کے ساتھ گندھارہ تہذیب،وادی سندھ، بدھ مت تہذیب کے ساتھ ساتھ مسلمان اور سکھ ادوارکی عکاسی کی گئی ہے، اسی طرح مستقبل میں گجرات میوزیم کو شہریوں کے لئے زیادہ پرکشش بنانے کیلئے مختلف اقدامات بھی زیر غور ہیں۔ کمشنر گوجرنوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ گجرات میوزیم شہریوں کے لئے ایک بہترین تفریح گاہ ہے، شہری فیملیز کے ساتھ میوزیم آئیں، رام پیاری محل گجرات کا ایک ورثہ ہے اس کی تزئین و آرائش اور تاریخی ورثہ کو محفوظ کرنے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے۔