گوجرانولہ CIA کا دلیر ہیرو کانسٹیبل نادر علی شہید سپرد خاک

Published: 18-06-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ سلیمان علی بٹ)گوجرانولہ CIA کا دلیر ہیرو کانسٹیبل نادر علی شہید سپرد خاک گوجرانوالہ تفصیلات آج گیارہ بجے دن پولیس لائن گوجرانوالہ کانسٹیبل نادر علی شہید کی نماز جناز ادا کی گئی ہے جس میں آر پی اوگوجرانوالہ رینج۔ سی۔پی او گوجرانولہ کے علاؤہ ضلع پولیس کے دیگر افسران اور جوانوں  نے شرکت کی اور سلامی دی گئی یاد رہے کہ نادر علی کانسٹیبل گوجرانولہ CIA میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے کہ دس یوم قبل آپ اپنے گھر واقع موضع ناگرے تھانہ صدر کامونکی موجود تھے کہ دس گیارہ کس مسلح ہائے اسلحہ آتشیں حملہ آورہوئے جس پر نادر علی شہید نے مزاحمت کی تو حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں نادر علی شدید زخمی ہو کر گوجرانوالہ سول ہسپتال داخل رہے جو کہ گزشتہ کل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔آج پولیس لائن میں پولیس کے دستہ نے زیر نگرانی RPO. cPO گوجرانولہ سلامی دے کر نماز جنازہ ادا کی اور شہید کے جسد خاکی کو ان کے گاؤں مدفن کیا گیا۔