Published: 19-06-2023
اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس کے مغربی کنارے میں ہزاروں عمارتوں کے اجازت نامے منظور کرنے کا منصوبہ پیش کردیا۔مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں 4,560 ہاؤسنگ یونٹس کی منظوری کے منصوبے اسرائیل کی سپریم پلاننگ کونسل کے ایجنڈے میں شامل ہے جو آئندہ ہفتے ہوگی۔اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے کہا مجموعی طور پر 4560 ہاؤسنگ یونٹس میں سے 1,332 حتمی منظوری جبکہ دیگر باقی ابتدائی منظوری کے مرحلے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم آبادکاری کو ترقی دینے اور اس علاقے پر اسرائیلی قبضے کو مضبوط بنانے کے لیے عمل کو جاری رکھیں گے۔ وزیر خزانہ نے کہا جن کے پاس دفاعی قلمدان بھی ہے جو انہیں مغربی کنارے کی انتظامیہ میں ایک اہم کردار دیتا ہے۔واضح رہے کہ زیادہ تر ممالک 1967 کی مشرق وسطیٰ کی جنگ میں اسرائیل کی طرف سے قبضہ کی گئی زمین پر تعمیر کی گئی بستیوں کو غیر قانونی سمجھتے ہیں۔ اسرائیل فلسطین تنازع میں ان کی موجودگی بنیادی مسائل میں سے ایک ہے۔فلسطینی مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں ایک آزاد ریاست قائم کرنا چاہتے ہیں جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔ امریکہ کی ثالثی میں ہونے والے امن مذاکرات 2014 سے منجمد ہیں۔