Published: 19-06-2023
ممبئی: بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل کو تین کروڑ روپے کے فراڈ کیس میں مشروط ضمانت مل گئی ہے۔ فلم پروڈیوسر اجے کمار نے اداکارہ اور ان کے ساتھی کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہوا ہے جس کے مطابق اداکارہ نے ان سے ڈھائی کروڑ روپے فلم بنانے کے لئے تھے لیکن فلم نہیں بنائی گئی اور نہ ہی انہیں سود سمیت پیسے واپس ملے۔اجے کمار کے مطابق انہیں جو چیک دیئے گئے وہ باؤنس ہوگئے تھے اسی لئے انہوں نے کورٹ میں جانے کا فیصلہ کیا۔امیشا پٹیل عدالت کے حکم پر رانچی سول کورٹ میں پیش ہوئیں اور سرینڈر کیا جس پر عدالت نے انہیں مشروط ضمانت دیتے ہوئے 21 جون کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔اداکارہ اپنی بلاک بسٹر فلم ’غدر‘ کے سیکوئیل کے ساتھ بڑے پردے پر واپس آرہی ہیں جس میں ان کے ساتھ سنی دیول نے مرکزی کردار ادا کیا ہے اور اسے 11 اگست کو ریلیز کیا جائے گا۔