Published: 20-06-2023
ممبئی: بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور ریکھا ماضی کی پسندیدہ ترین جوڑی رہی ہے اور یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ دونوں کے درمیان تعلقات بھی تھے۔ اب بھارتی میڈیا کے حوالے سے ایک تازہ خبر سامنے آئی ہے کہ ایک معاملے پر امیتابھ بچن نے نے ریکھا کو متعدد مرتبہ تھپڑ مارے تھے۔ذرائع کے مطابق یہ پرتشدد واقعات اس وقت پیش آئے جب انڈسٹری میں امیتابھ کی ایک ایرانی رقاصہ کے ساتھ تعلقات کی خبریں گرم ہوئیں اور ریکھا نے اس معاملے پر اداکار سے بات کرنی چاہی۔اس وقت اداکار اپنی مشہور فلم ’لاوارث‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے اور انہوں نے مناسب نہ سمجھا کہ ریکھا کو وضاحت دیں لیکن اداکارہ کی طرف سے پریشر بڑھنے کے بعد ناخوشگوار واقعات پیش آئے۔امیتابھ سے لڑائی کے بعد ریکھا نے فیصلہ کیا کہ وہ آئندہ ان کے ساتھ فلم میں شریک نہیں ہوں گی اور انہوں نے فلم ’سلسلہ‘ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔بھارتی فلمساز یش چوپڑا نے بعد میں ریکھا اور جیابچن کو فلم کیلئے راضی کیا تھا اور یش چوپڑا نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ ’سلسلہ‘ کے معاملے پر خوفزدہ تھے کیوں کہ یہ فلم تینوں اداکاروں کی نجی زندگی کی بھی عکاس تھی۔