امام الحق اپنی ہونے والی اہلیہ میں کیا خوبیاں چاہتے ہیں؟

Published: 21-06-2023

Cinque Terre

  کراچی: پاکستان کے معروف کرکٹر امام الحق کو کیسی شریک حیات چاہیے اور اس میں کیا کیا خصوصیات ہوں، کرکٹر نے حال ہی میں اس بارے میں کُھل کر بات کی ہے۔امام الحق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے شاندار ون ڈے اوپنر بلے باز ہیں اور معروف سابق کرکٹر انضمام الحق کے بھتیجے ہیں۔ امام الحق بین الاقوامی ون ڈے رینکنگ کے مطابق چوتھے نمبر پر ہیں اور متعدد فاتح ٹیموں کا حصہ رہے ہیں۔امام الحق اپنی ٹیم میں پُر مزاح اور دوستانہ طبعیت کے لیے مشہور ہیں اور اپنے دوستوں کے ساتھ گھومنا پھرنا پسند کرتے ہیں۔ امام الحق ’سنگل‘ ہیں اور فی الحال اپنی زندگی کے اس مرحلے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔امام الحق جہاں انہوں نے اپنے خاندان، دوستوں اور مستقبل کی شریک حیات کے بارے میں بات چیت کی۔شو کے میزبان حسن چوہدری نے کرکٹر سے سوال کیا کہ آپ اپنی ہونے والی بیوی میں کن خوبیوں کا تقاضہ کرتے ہیں؟ جس پر امام الحق نے جواب دیا کہ ہم دونوں کے درمیان احترام کا عنصر ہونا چاہیے۔کرکٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ دونوں کو ایک دوسرے کے حقوق کا برابری سے خیال رکھنا چاہیے اور میری یہ بھی خواہش ہوگی کہ میری اہلیہ بھی میری طرح دوستانہ، پُرمزاح اور محبت کرنے والی ہوں۔