Published: 21-06-2023
کراچی: پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں واضح طور پر انہیں کسی بات پر’اداس‘ دیکھا جاسکتا ہے۔ معروف میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر نے اپنے انسٹاگرام پر وڈیو پوسٹ کی جس پر مداحوں کی طرف سے دلچسپ کمنٹ سامنے آئے ہیں۔وڈیو میں بابر ظہیر جب اداکارہ سے پوچھتے ہیں کہ وہ کیوں اداس ہیں تو وہ بتاتی ہیں کہ انہیں بھوک لگی ہے اور کچھ کھانا چاہتی ہیں۔سوشل میڈیا پر صارفین کی بڑی تعداد نے اپنے مختلف تبصروں میں ماہرہ خان کی اداکاری کو ’اوور ایکٹنگ‘ قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ ماہرہ خان اپنی شاندار اداکاری کی صلاحیتوں کی وجہ سے پوری دنیا میں اپنا نام بنا چکی ہے اور وہ آج کل ٹی وی ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔