عمران ہاشمی کو ساری آیات یاد ہیں اور وہ اچھا باعمل مسلمان ہے، حمیمہ ملک

Published: 22-06-2023

Cinque Terre

  کراچی: بالی ووڈ انڈسٹری میں کام کرنے والی پاکستانی اداکارہ حمیمہ ملک نے کہا ہے کہ عمران ہاشمی اچھا اور باعمل مسلمان ہے، پاکستانیوں نے تنقید کر کر کے اُس کے سارے گناہ دھو دیے ہیں۔یوٹیوب پر دئے گئے ایک انٹرویو میں حمیمہ ملک نے کہا کہ ’عمران ہاشمی اور میری بہت اچھی دوستی ہے، وہ ایک انسان دوست ہونے کے ساتھ بہتر اداکار اور اچھا انسان بھی ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’میں جب عمرہ ادائیگی یا کھانا کھانے کی تصویر لگاتی ہوں تو پاکستانی مداح عمران ہاشمی پر تنقید کرتے ہیں جبکہ انہیں چھوٹی چھوٹی چیزوں سے اپنی جان چھڑانی چاہیے، میرا تو خیال ہے کہ پاکستانیوں نے تنقید کر کر کے اُس کے سارے گناہ دھو دیے ہیں‘۔حمیمہ ملک نے کہا کہ عمران ہاشمی ایک مذہبی شخصیت ہے جسے ساری قرآنی آیات یاد ہیں، ہم اکثر ایک ساتھ بیٹھ کر آیات کی آیت کی تلاوت کرتے تھے، وہ ایک باعمل مسلمان ہے جس کے دل میں کسی کے لیے کوئی نفرت نہیں ہے۔واضح رہے کہ حمیمہ ملک نے 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم راجہ نٹ ور لال میں عمران ہاشمی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا، اس فلم کے بولڈ مناظر کی وجہ سے اداکارہ کو پاکستانی مداحوں نے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔