بالی ووڈ کا کارتک اور کیارہ کی فلم کیلئے ’پسوڑی‘ کا ریمیک بنانے کا اعلان

Published: 22-06-2023

Cinque Terre

 ممبئی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا نے پاکستان کے سُپر ہٹ گانے ’پسوڑی‘ کا ریمیک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اُبھرتے ہوئے اداکار کارتک آریان اور کیارہ اڈوانی کی آنے والی فلم ’ستیا پریم کی کتھا‘ میں عالمی شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی گانے ’پسوڑی‘ کو شامل کیا جائے گا۔بھارتی میڈیا کی مختلف رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ علی سیٹھی اور شے گل کے پسوڑی کو بالی ووڈ فلم میں نئے انداز کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔یہاں یہ بات قابلِ غور ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے جبکہ فلم کی ریلیز کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے جبکہ اب ممبئی میں پسوڑی کی شوٹنگ جاری ہے۔سمیر ودوانس کی ہدایت کاری میں بننے والی ’ستیا پریم کی کتھا‘ 29 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔یاد رہے کہ اس خبر کے حوالے سے کوک اسٹوڈیو یا پسوڑی کے گلوکار علی سیٹھی اور شے گل کی جانب سے کوئی تردید یا تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔