پی سی بی نے نئے بورڈ آف گورنرز کا اعلان کردیا

Published: 23-06-2023

Cinque Terre

  کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئے بورڈ آف گورنرز کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی کا بنایا پی سی بی بورڈ آف گورنرز کالعدم قرار دیدیا گیا، الیکشن کمشنر نے احمد شہزاد فاروق رانا نے نئی باڈی کا اعلان کردیا، چیئرمین پی سی بی کا انتخاب 28 جون کو ہوگا جبکہ حکمرانی کا تاج وزیر اعظم اور پیٹرن کے نامزد ذکا اشرف کا منتظر ہے۔وزرات برائے بین الصوبائی رابطہ امور کی جانب سے 20 جون کو نوٹیفکیشن میں پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی تحلیل کردی گئی تھی مگر اسی روز کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے بورڈ آف گورنرز کا اعلان کردیا، الیکشن کمشنر اور قائم مقام چیئرمین احمد شہزاد فاروق رانا نے ارکان کی تقرریاں کالعدم قرار دیتے ہوئے نیا بورڈ آف گورنرز تشکیل دیدیا۔وزیر اعظم اور پیٹرن کے نامزد 2ارکان ذکا اشرف اور مصطفی رمدے، 4ریجنز نیشنل بینک، اسٹیٹ بینک، سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ، سوئی سدرن گیس کمپنی، 4ریجنز لاڑکانہ، ڈیرہ مراد جمالی، بہاولپور اور حیدرآباد کو نمائندگی دی گئی ہے۔چیئرمین پی سی بی کا انتخاب 28جون کو پی سی بی ہیڈ کوارٹرز لاہور میں ہوگا، انتخابی شیڈول اداروں سے نامزدگیاں وصولی ہونے کے بعد جاری کیا جائے گا، ذکاءاشرف کو بورڈ کی کمان سپرد کرنے کی تیاریاں مکمل ہوگئیں