Published: 23-06-2023
ممبئی: بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور اور ورون دھون کی فلم ’وبال‘ کا ورلڈ پریمیئر پیرس کے مشہور مقام ایفل ٹاور میں منعقد کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جولائی میں فلم کی اسکریننگ ایفل ٹاور میں ہوگی اور ’وبال‘ پہلی انڈین فلم بن جائے گی جسے اس آئیکونک جگہ پر اسکریننگ کا اعزاز حاصل ہوگا۔ذرائع کے مطابق ورلڈ پریمیئر کے موقع فلم ’وبال‘ کی کاسٹ کے ساتھ شوبز کی معروف شخصیات اور فرانسیسی سفارتکار بھی شریک ہوں گے اور اسے انڈین فلم کا سب سے بڑا ایونٹ بنایا جائے گا۔پیرس کے ایفل ٹاور میں پریمیئر کرنے کا آئیڈیا انٹرنیشنل فلمی شائقین کو انڈین سینما کی طرف متوجہ کرنا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق ’وبال‘ کے متعدد مناظر پیرس میں شوٹ کیے گئے ہیں اور فلم کے پریمیئر سے اس شہر کی بہت مناسبت ہے۔