کوک اسٹوڈیو گلوبل کیلئے شائے گِل کا ترک گلوکار کے ساتھ نیا گانا ریلیز

Published: 25-06-2023

Cinque Terre

  کراچی: معروف میوزک پلیٹ فارم کوک اسٹوڈیو گلوبل کے سیزن 2 کیلئے پاکستانی گلوکارہ شائے گِل اور ترک گلوکار ایودیکی صات نے مل کر ایک گانا گایا ہے۔ پاکستانی اور ترکی کے فنکار دنیا بھر کے ان 19 گلوکاروں کے گروپ کا حصہ ہیں جو مل کر کوک اسٹوڈیو گلوبل کیلئے موسیقی تخلیق کررہے ہیں۔ترک گلوکار کو 2020 سے عالمی شہرت حاصل ہوئی اور وہ اب تک صرف اسپاٹی فائے پلیٹ فارم پر 120 ملین اسٹریم حاصل کرچکے ہیں۔شائے گِل پاکستان کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ ہیں اور کوک اسٹوڈیو کے گانے ’پسوڑی‘ سے انہیں دنیا بھر میں مشہوری ملی۔پاکستانی گلوکارہ کو اسپاٹیفائے میں  ملک کی سب سے زیادہ اسٹریم کی جانے والی فنکارہ کا اعزاز حاصل ہیں اور ان کے گانے کو یوٹیوب پر 600 ملین کے قریب ویوز مل چکے ہیں۔