ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے فرائض میں غفلت برتنے اور کرپشن کے الزام پر 11 پولیس اہلکاروں کو مختلف سزائیں دیں

Published: 25-06-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے فرائض میں غفلت برتنے اور کرپشن کے الزام  پر 11 پولیس اہلکاروں کو مختلف سزائیں دیں۔ ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے اپنے آفس میں اردل میں کا انعقاد کیا۔ اردل روم میں ضلع بھر سے 36 پولیس اہلکاروں نے فزیکل اور آن لائن ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر تین کانسٹیبلز کو تنخواہ کی ضبطگی کی سزائیں دیں۔ فرائض میں غفلت برتنے پر ایک انسپکٹر،ایک سب انسپکٹر، 02 اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور 02 کانسٹیبل کو ایک سال سروس ضبطگی اور تنخواہ کی ضبطگی کی سزائیں دیں۔ ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر ایک انسپکٹر اور ایک کانسٹیبل کو سنشور کی سزا دی۔ نااہل، کام چور اور بددیانت اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں۔ طارق عزیز سندھو ڈی پی او قصور