گجرات پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن جاری، 1240گرام چرس برآمد

Published: 27-06-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری، 1240گرام چرس برآمد۔ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی ہدایت پر پولیس تھانہ سٹی سرائے عالمگیر کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر ریاض احمد ٹوپہ اور ان کی پولیس ٹیم نے خصوصی آپریشن کرکے منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم افتخار احمد عرف کھارولد محمد بشیر قوم راجپوت سکنہ سمبلی سے 1240گرام چرس برآمد ہوئی۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔