Published: 27-06-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر ڈی ایس پی سٹی میاں افضال احمد‘ایس ایچ او سٹی قمر سلطان اور ایس ایچ او دینہ محمد عمران کی بڑی اور کامیاب کاروائی، 05 کروڑ مالیت کی چوری کی واردات ٹریس، 01 ملزمہ گرفتار، 100فیصد مال مسروقہ برآمد، 06 یوم قبل بیس موبائل پر چوری کی واردات ہوئی تھی جس میں 05 کروڑ مالیت کے موبائل فونز چوری ہوئے،وقوعہ کے فوراً بعد ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے موقع کا وزٹ کیا اور ملزمان گرفتار کرنے اور مال مسروقہ برآمد کرنے کے احکامات جاری کیے، پولیس ٹیموں نے دن رات محنت کر کے ملزمان کو ضلع خانیوال سے ٹریس کیا اور ایک ملزمہ عابدہ پروین کو گرفتار کر لیا، عوام کی قیمتی اثاثوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ ڈی پی او جہلم کا پولیس ٹیموں کو اچھی کارکردگی دکھانے پر شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام دینے کا اعلان