Published: 28-06-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری۔1ملزم گرفتار۔1ڈرم لہن اور10 لیٹر شراب برآمد۔مقدمہ درج۔ ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 1 ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم شراب کشید کرنے والی بھٹی کے ذریعے شراب تیار کرکے سپلائی کرتا تھا۔ گرفتار ملزم کرامت علی ولدامانت علی سکنہ گیگیاں کے قبضہ سے1ڈرم لاہن۔گیلن تیار شراب10 لیٹر اور سامان چالو بھٹی برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔