ٹیکسلا سرکل میں رواں سال کے دوران کل 29 گینگز کے 88 خطرناک ملزمان کو گرفتار

Published: 28-06-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ایس پی فیصل سلیم کی ٹیکسلا سرکل میں اہم مقدمات کے حوالے سے پریس کانفرنس،ٹیکسلا سرکل میں رواں سال کے دوران کل 29 گینگز کے 88 خطرناک ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان سے 341 مقدمات ٹریس ہوئے اور 43 پسٹل اور گولیاں برآمد کی گئی،ملزمان سے لوٹی گئی رقم 12لاکھ 63ہزار 800 روپے، 37 موبائل فون، 89 موٹر سائیکل، 04 رکشے، ایل ای ڈی، لیپ ٹاپ و دیگر قیمتی سامان برآمد،منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 183 مقدمات درج کرکے 184 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،ملزمان سے 105 کلو چرس، 01 کلو سے زائد ہیروئن، 700 لیٹر کے قریب شراب، 950 گرام آئس برآمد کی گئی،سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 189 مقدمات درج کرکے 204 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضہ سے 165 پسٹل، 14 رائفل، 03 کلاشنکوف، 03 چھری اور سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں، رواں سال میں ٹیکسلا سرکل سے چوری اورچھینی گئی 10 گاڑیاں، 115 موٹر سائیکل اور 02 رکشے برآمد کیے گئے،قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 15 مقدمات درج کرکے 112 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،ملزمان سے 07لاکھ 05ہزار 500 روپے، 87 موبائل فون، 10 موٹر سائیکل، 01 گاڑی  اور مرغے قبضہ پولیس میں لیے گئے،اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 150 اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا،