Published: 29-06-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات تھانہ کنجاہ پولیس نے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا موٹر سائیکل،2عدد موبائل فون،65ہزار روپے نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت پولیس کا ضلع بھر میں چوروں اور ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ کنجاہ SI شفقت محمود اور ان کی ٹیم نے پیشہ وارانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم علی حیدر ولدطاہر بشیر سکنہ ناگریانوالہ نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا صدر سرکل کے علاقہ میں اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہو جاتا تھا۔ملزم کے قبضہ سے موٹر سائیکل 125،2عدد موبائل فون، 65 ہزار روپے نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 30 بور برآمد کر لیا گیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہیں جس میں مزیدانکشافات متوقع ہیں۔