Published: 11-07-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر تھانہ پھلروان پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن دوران سرچ آپریشن رہائشی مکانات، ہوٹلز،ویگن اڈا جات،دوکانوں کی تلاشی لی گئی۔ دوران سرچ آپریشن غیرقانونی اسلحہ رکھنے والے 06 ملزمان کو گرفتار کر کے غیرقانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا گرفتار ملزمان کے قبضے سے رپیٹر رائفل 12 بور،رائفل 44 بور،پمپ ایکشن،02 بندوق 12 بور،پسٹل30بور اور سینکڑوں کارتوس برآمد‘سرچ آپریشن کا مقصد شہریوں میں تحفظ کا احساس پیدا کرنا اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ کو یقینی بنانا ہے ڈی پی او محمد فیصل کامران