چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان کے خلاف اراضی جعلسازی کا مقدمہ درج

Published: 11-07-2023

Cinque Terre

جھنگ: اینٹی کرپشن فیصل آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ اینٹی کرپشن فیصل آباد نے اٹھارہ ہزاری میں 300 کنال قیمتی اراضی جعلسازی سے اپنے نام ٹرانسفر کروانے کے الزام میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔عظمیٰ خان نے اٹھارہ ہزاری میں چک نمبر 7/2 تھل جنوبی، اور چک نمبر 11/2 تھل جنوبی میں دھوکہ دہی اور جعلسازی سے رقبہ اپنے نام کروایا۔عظمیٰ خان کے علاوہ تحصیل دار، نائب تحصیلدار، پٹواری، اراضی ریکارڈ سینٹر کے عملہ سمیت کل 9 افراد ایف آئی آر میں ملزم نامزد ہیں جب کہ اینٹی کرپشن پولیس نے نائب تحصیلدار اور پٹواری کو گرفتار کر لیا۔