چوہدری پرویز الٰہی نے تحریک انصا ف چھوڑنیکا فیصلہ کرلیا:چوہدری شافع

Published: 12-07-2023

Cinque Terre

لاہور(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری شافع حسین نے کہا ہے چوہدری پرویز الہی نے تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔امیدواروں کی تربیتی ورکشاپ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الہی نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جب کہ عام انتخابات میں ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔اس موقع پر سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ حکومت کو ملکی معیشت کی بحالی کے لئے جی ایس پی پلس کے حصول کے لئے عملی اقدامات کرنے چاہئے، پی ڈی ایم کی جانب سے اسمبلی کی بروقت تحلیل خوش آئند ہے۔مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ کیا اب بھی وہ پرانے کرپٹ سیاستدانوں کے ساتھ ہیں یا نہیں۔واضح رہے کہ آج لاہور کی بینکنگ کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی رقم کی مشکوک ٹرانزیکشنز کے مقدمے میں رہائی کے لیے درخواست ضمانت منظور کی تھی، اور انہیں 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اکاؤنٹ میں فراڈ کی رقم کی ٹرانزیکشن سامنے نہیں آئی، رقم کے سورس سے متعلق عدالت کو آگاہ نہیں کیا گیا، پرویزالہٰی سابق وزیراعلیٰ پنجاب رہ چکے ہیں، ان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا، عدالت پرویز الہیٰ کی درخواست ضمانت منظور کرتی ہے۔