Published: 14-07-2023
گجرات (عرفان بٹ اینڈ چوہدری صغیر افضل سے)گجرات چیمبر آف کامرس اور میڈ سول ہیلتھ کیئر کمپنی کے درمیان ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیئے گئے۔ اس یاداشت پر دستخط سکندر اشفاق رضی صدر گجرات چیمبر آف کامرس، شاہ نواز محمود چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز،محمد عثمان مظفر سیکرٹری جنرل اور حسن اقبال ہیڈ لیگل کارپوریشن نے کیئے۔اس موقع پر محمد معصوم قمر نائب صدر، شیراز ناصر ڈار، حمزہ شہریار، غیاث الدین پال ایگزیکٹو ممبر ان اور وقار ایوب ں ٹ بھی موجود تھے۔ اس مفاہمتی یاداشت کے مطابق لیب میڈ سول ہیلتھ کیئر کمپنی کی طرف سے گجرات چیمبر آف کامرس کے ممبران اور ان کی فیملیز کو اسلام آباد ڈائگناسٹک سنٹر اور چغتائی لیب سے لیب ٹیسٹ پر40 فیصدتک ڈسکاؤنٹ حاصل کر سکیں گے۔اس کے علاوہ، نرسنگ/فزیوتھراپی 30 فیصد تک، ریڈیولوجی 25 فیصد تک، میڈیسن 15فیصد تک، آؤٹ ڈور مشاورت 20فیصد تک، ہسپتال میں داخلہ پر 10فیصد تک، اسلام آباد اور راولپنڈی میں سی سیکشن آپریشن، نارمل ڈیلیوری کم از کم روپے. 25 ہزار سے35 ہزار روپے تک، کان،آنکھ ٹیسٹ پر 40 فیصد تک ڈسکاؤنٹ فراہم کیا جائے گا، خون کے عطیہ کی سروسز مفت خدمات، بیمہ/ہسپتال میں داخلہ 999 روپے سے۔، امریکہ کے ڈاکٹروں سے مشورہ کی سہولت۔ 7, 999 روپے سے، ٹیلی ہیلتھ لامحدود کالز 1 سال کے لیے صرف 999 روپے میں حاصل کر سکتے ہیں۔ میڈ سول ہیلتھ کیئر کمپنی کی جانب سے گجرات چیمبر کے ممبران کو خصوصی کارڈ بنا کر دیا جائے گا۔