ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر کا تھانہ ٹیکسلا، واہ کینٹ اور صدر واہ کا سرپرائز وزٹ

Published: 15-07-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر کا تھانہ ٹیکسلا، واہ کینٹ اور صدر واہ کا سرپرائز وزٹ، اے ایس پی رضوانہ ملک اور اے ایس پی عدنان گل بھی ہمراہ تھے۔ ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ اور دیگر امور کا جائزہ لیا، ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے ای ضمنی کے استعمال کو بھی چیک کیا اور ایس ڈی پی او، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سے میٹنگ کے دوران ہدایات دیں کہ تفتیشی افسران بروقت چالان کی تکمیل کریں۔ جرائم کی روک تھام آپ کی اولین ذمہ داری ہے، زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرکے بروقت چالان جمع کروائیں،  جرائم کی بیخ کنی کے لییمربوط حکمت عملی کے تحت گشت کے نظام کو موثر بنائیں، اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے، تھانہ میں آنے والے شہریوں کو بہترین سروس ڈیلیوری کی فراہمی اولین ترجیح ہے, آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق تھانہ کی سطح پر شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے۔