ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل کامران کا تھانوں میں ٹاوٹ کلچر کے خاتمے کے لئے عملی قدم‘ایس ایچ او تھانہ کوٹمومن معطل‘ٹاوٹ گرفتار

Published: 15-07-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل کامران کا تھانوں میں ٹاوٹ کلچر کے خاتمے کے لئے عملی قدم ایس ایچ او تھانہ کوٹمومن کو معطل کر کے ٹاوٹ کو گرفتار کر لیا گیاملزم خالد عرف خالو تلہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے شہریوں سے لی جانے والی رقم برآمد کر لی گئی تھانوں کو حقیقی معنوں میں دارلامن بنایا جائے گا جہاں مقدمات کا میرٹ پر اندراج اور تفتیش کو یقینی بنایا جائے گا۔ سرگودھا کے تمام تھانوں کی نگرانی کی جا رہی ہے اور کسی بھی تھانہ میں ٹاوٹ کلچر کی مصدقہ اطلاع پر فورا متعلقہ ایس ایچ او اور ٹاوٹ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ ٹاوٹ کلچر کے خاتمے میں اپنے ادارے کا ساتھ دیں اور ایسی کسی بھی شکایت کی صورت میں ہمیں فی الفور آگاہ کریں۔