Published: 17-07-2023
گجرات (عرفان بٹ اینڈ چوہدری صغیر افضل)مرکزی انجمن تاجران کے وفد کی گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈ اینڈ سمال انڈسٹری کے دفتر امد نو منتخب صدر چوہدری محمد فراز اور ان کی کابینہ کو مبارکباد دی انجمن تاجران کے وفد میں جنرل سیکرٹری ملک بابر نسیم نائب صدر حاجی غلام مصطفی عثمان بٹ،آفتاب بٹ، ڈاکٹر انصر محمود، بابو بٹ، ملک عثمان، عثمان شیخ مبین احمد شیخ،شیخ منشاصدر مسلم بازار، ابوبکر شیخ،شیخ محمد طارق محمود اور شیخ نبیل شامل تھے اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران کے وفد نے نو منتخب صدر چوہدری محمد فراز جنرل سیکرٹری فرینڈز گروپ امجد مجید بٹ،سینئر راہنما فرینڈز گروپ ثناء اللہ بٹ،ممبر ایگزیکٹو کمیٹی قیصر زمان ساہی، شفیق الرحمن بٹ،شیخ عرفان پرویز سمیت دیگر عہدے داران کو پھولوں کے ہار پہنائے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور نو منتخب صدر چودری محمد فراز اور ان کے ساتھیوں کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر چوہری محمد فراز نے مرکزی انجمن تاجران کے وفد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمال چیمبر اف انڈسٹری اینڈ ٹریڈرز گجرات شہر کے تمام چھوٹے تاجروں اور صنعت کاروں کی نمائندگی کرتا ہوا نظر ائے گا اپ لوگ اپنے مسائل کے حل کے لیے کسی بھی وقت گجرات چیمبر اف سمال ٹریڈ اینڈ سمال انڈسٹری کے دفتر ا سکتے ہیں یہ اپ کا اپنا دفتر ہے اور یہ اپ لوگوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرے گا